اپوزیشن مینار پاکستان جلسے میں 50 ہزار کرسیاں بھر دے سیاست چھوڑ دوں گا،فیاض چوہان

 لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو میں اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا۔

اپنے وڈیو بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائے جانے کی گنجائش موجود ہے لیکن پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی،10 فٹ پر کرسیاں لگائیں گئیں جو کسی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں، پی ڈی ایم پورے ملک سے کارکنان کے آنے کی دعویدار ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 11 پارٹیوں کو 7ہزار کرسیاں لگانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، پی ڈی ایم 7 ہزار کرسیوں سے کون سا انقلاب، تبدیلی اور حکومت بنانے چلی ہے، کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہرلگادی ہے،چیلنج کرتا ہوں کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں، اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو میں اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا، بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اور اپنے اپنے ابا جی کی کرپشن کا حساب دیں۔ مینار پاکستان پرعمران خان کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے۔

The post اپوزیشن مینار پاکستان جلسے میں 50 ہزار کرسیاں بھر دے سیاست چھوڑ دوں گا،فیاض چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mhxdVI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...