31 دسمبر آکر گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

 لاہور:  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ 31 دسمبر آئے گی گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے، دسمبر آئے گی گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شو ر و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کردیں، اپوزیشن پے درپے ناکامیوں کے باوجوداب تک خواب غفلت میں سورہی ہے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

The post 31 دسمبر آکر گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KmF7QH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...