لاہور:
گرین ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور 2 سوتیلے بچوں کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں خاکی شاہ دربار کے قریب واقع ایک مکان میں عاشق نامی شخص نے اپنی بیوی شمیم اور اس کے 2 بچوں 16 سالہ فوزیہ اور 14 سالہ فیصل کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عاشق کی دوسری بیوی جب کہ فوزیہ اور فیصل اس کے پہلے شوہر سے تھے۔ عاشق نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بچوں کو قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔
The post گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور 2 سوتیلے بچوں کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mGP6gN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box