میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 14 سوال آؤٹ آف سلیبس ہونیکا انکشاف

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نصاب کے خلاف درخواست پر پی ایم سی کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نصاب کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انٹری ٹیسٹ میں نصاب سے ہٹ کر سوالات پوچھے گئے، 29 نومبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ نئے نصاب سے ہٹ کر تھے، پی ایم سی کے وکیل ذیشان عبد اللہ نے موقف اختیار کیا کہ ٹیسٹ کے نتائج جاری ہوچکے ہیں، ایک لاکھ میں سے 67 ہزار طلبا امتحان میں پاس ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم سی نے تسلیم کیا غلطی پر 14 سوال ختم کیے گئے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے پی ایم سی کے جواب پر جواب الجواب طلب کرلیا، عدالت نے امتحانی نتائج سے متعلق وکیل درخواست گزار کے اعتراض پر پی ایم سی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ انٹری ٹیسٹ میں بیالوجی اور فزکس سمیت دیگر مضامین کے سوالات آئوٹ آف سلیبس تھے، معاملے کی تحقیقات کے لیے چاروں صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، عدالتی حکم کے مطابق یکساں نصاب تیار نہیں کیا گیا۔

The post میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 14 سوال آؤٹ آف سلیبس ہونیکا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p0Mo7u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...