سندھ میں مزید 149 پولیس افسران اور اہلکار کورونا کا شکار

 کراچی: سندھ پولیس میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 149 پولیس افسران و جوان متاثر ہو گئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 149 پولیس افسران و جوان متاثر ہوگئے، جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد4084 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اب تک 22 پولیس افسران و جوان کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 465 ہے، اب تک 3597 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پرخیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں،کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

 

The post سندھ میں مزید 149 پولیس افسران اور اہلکار کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rjFa0t

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...