کراچی میں سردی کی نئی لہر، درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

کراچی: شہرقائد میں سردی کی حالیہ لہر کے باعث ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی لہر نے درجہ حرارت مزید 2 درجے گرادیا۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ کی جانب سے 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر مزید تین سے چار روز جاری رہ سکتی ہے۔

The post کراچی میں سردی کی نئی لہر، درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/347iwhQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...