سیالکوٹ سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا کارندہ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ارسلان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔

ملزم امریکا سے آپریٹ کرنیوالے ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطے میں تھا جو کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے۔

ملزم سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد ہوا ہے اور انٹرپول سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post سیالکوٹ سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا کارندہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gCA49B

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...