اسلام آباد: وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 23527 اور پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے۔
ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے بجلی کی طلب و رسد کی صورتحال کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23527 میگاواٹ تھی اور بجلی کی پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں۔
دوسری جانب شہر قائد میں وزارت توانائی کے دعوے کے برعکس بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید پریشانی کاشکار ہیں۔
The post ملک میں بجلی کی طلب 23527 اور پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے، وزارت توانائی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YZpsv6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box