صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونے والے 26 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری

 اسلام آباد: وزارت صحت نے صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونے والے 26  ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صحت نے صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونے والے ڈاکٹروں کے خلاف پھر ایکشن شروع کردیا اور وفاقی سیکرٹری صحت نے  2 درجن سے زائد ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر تمام تحریری جواب طلب کرلیا۔

نوٹس کے مطابق جن ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے ہیں ان میں پمز کے 21 اور پولی کلینک کے 5 ڈاکٹر شامل ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبوں سے تمام ڈاکٹرز مخصوص مدت کے لیے وفاق میں ڈیپوٹیشن آئے، یہ سب یہاں آکر نہ صرف ضم ہوئے بلکہ ترقی بھی پاتے رہے، صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونا اور ترقی پانا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں تمام ڈاکٹروں کو 7 اگست کو کمیٹی کے روبروز پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 14 یوم کے اندر اپنے دفاع میں تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ آپ کو اپنے سابقہ گریڈ اور سابقہ صوبہ میں واپس نہ بھیجا جائے۔

The post صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونے والے 26 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39rKpmd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...