تحریک طالبان ’حقانی گروپ‘ کے مجرم کو ساڑھے 12 سال قید کی سزا

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم ضیا حسین کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم کو 70 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق مجرم ضیا حسین کو سی ٹی ڈی نے اتحاد ٹاؤن کراچی سے گرفتار کیا تھا، مجرم افغانستان میں امریکی فورسز کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوچکا ہے اور گوانتاناموبے جیل سے رہائی کے بعد مجرم کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا، مجرم کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ جمع کررہا تھا۔

The post تحریک طالبان ’حقانی گروپ‘ کے مجرم کو ساڑھے 12 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EjZCdD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...