کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے جب کہ پنجاب کو483 ارب روپے کا نقصان ہوا، سندھ ریونیوبورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، معیشت کی سست رفتاری اورکورونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے، صوبے میں 46 ہزار824 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی۔
The post پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو229 ارب روپے کا نقصان ہوا، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31E7mk7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box