پی آئی اے چین میں پھنسے طالبعلموں کو واپس لانے کیلیے خصوصی پرواز چلائے گی

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن چین کے شہر ووہان میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8853کراچی سے 250 چینی شہریوں ،سفارتی عملہ اور مسافروں کو لیکر ووہان روانہ ہوگی، 18 مئی کو ووہان سے 250 طالبعلموں کو لیکر خصوصی پرواز پی کے 8854 اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی تیسری خصوصی پروازپی کے 8712، 250 پاکستانیوں کو لیکر امریکا کے شہر نیو جرسی سے آج لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے 22 مئی کو امریکا کیلئے چوتھی پرواز آپریٹ کرے گی پروازپی کے 8712، 250 ہم وطنوں کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہوگی امریکی سفارتخانے اور پی آئی اے کی جانب سے پرواز کی روانگی کے حوالے سے مسافروں کو آگاہ کردیا گیا۔

The post پی آئی اے چین میں پھنسے طالبعلموں کو واپس لانے کیلیے خصوصی پرواز چلائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Znfchd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...