حکومت کا ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کی سمری منظوری کے لئے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے تمام بڑے ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے منظوری سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پالیسی بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

’ایکسپریس‘ کو دستیاب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں وفاقی کنسولیڈیشن فنڈ اور وفاق کے پبلک اکاونٹس کی کسٹڈی و آپریشنز کے لئے خزانہ ڈویژن کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اجلاس میں انڈس ریورر سسٹم (ارسا) کی جانب سے ٹیلی میٹرک مانیٹرنگ کے زریعئے ریئل ٹائم بنیادوں پر پانی کی تقسیم و پیمائش کی سمری بھی زیر غور آئے گی اور اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ کے تحت ہیلتھ کیئر اتھارٹی بورڈ کے ممبران نامزد کرنے کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی بجٹ کمیٹی کے ممبران نامزد کرنے کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔

The post حکومت کا ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bLk9m9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...