ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد آج سے کاروبار شروع، دکانیں کھل گئیں

 اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے کاروبار شروع ہوگیا اور دکانیں کھل گئیں تاہم کراچی میں کاروبار بدستور بند ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث 45 روز سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آج سے مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگیا تاہم پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دن کے آغاز پر بازار اور دکانیں کھل گئیں تاہم بڑے شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں اور پلازے بند رہے۔ تمام کاروبار فجر سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے۔ نادرا دفاتر سمیت ضروری خدمات کے ادارے بھی کھلے ہیں اور شاہراہوں پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

انتظامیہ دکانوں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے جبکہ کاروباری مراکز میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں شہریوں کا ملا جلا ردعمل ہے۔ اہم شاہراہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان تعینات ہیں جبکہ گشت بھی جاری ہے۔

طویل عرصے بعد کاروبار بحال ہونے پر تاجر تو خوش ہیں لیکن ساتھ میں عوام بھی سکھ کا سانس لے رہے ہیں کیونکہ ڈیڑھ ماہ کی بندش سے ضروریات زندگی کا سامان خریدنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

The post ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد آج سے کاروبار شروع، دکانیں کھل گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ciBELN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...