اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی و ملک سے لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے کسی دباؤ، کسی دھمکی و پروپیگنڈا کی پرواہ کئے بغیر منزل کا تعین کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے، بدعنوانی و ملک سے لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے کسی دباؤ، دھمکی اور پروپیگنڈے کی پرواہ کئے بغیر منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد وطن عزیز پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہمارے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہیں، نیب زیروٹالیرنس پالیسی پر قانون کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہے، فراڈ، منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کے زریعے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف تحقیقات کو منطقی انجام تک پہچائیں گے اور ملک سے لوٹی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائی جائیں گے۔
جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی، جماعت یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں، نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب کی کارکردگی کو قومی و بین الاقوامی اداروں نے سراہاہے اور گیلپ سروے میں انسٹھ فیصد عوام نے نیب کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
The post کسی دھمکی و پروپیگنڈے کی پرواہ کئے بغیر اپنا کام جاری رکھیں گے، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LAXEWF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box