کراچی کے علاقے ڈیفنس سے میاں بیوی کی گلاکٹی لاشیں برآمد

کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ بخاری میں گھر سے میاں بیوی کی گلاکٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر سے دونوں لاشوں کے علاوہ ایک 20 سالہ شخص زخمی حالت میں بھی ملا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور اہلیہ 80 سالہ سلمیٰ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے گھریلو ملازم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا۔ واقعے میں زخمی شخص نے اپنا نام 20 سالہ عمر فاروق بتایا ہےجو مقتولین کا نرس ہے۔

The post کراچی کے علاقے ڈیفنس سے میاں بیوی کی گلاکٹی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ALiCzP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...