وفاق اور پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ہوئے پیر کے روز سے ریٹیل مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، تاجروں اور سندھ حکومت کے درمیان اہم بیٹھک سندھ اسمبلی میں ہوگی جس میں سندھ حکومت کی طرف سے بریک تھرو کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پنجاب کی طرز پر کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پیر کے روز سے ریٹیل مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی اور کاروبار جزوی بحال کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد کاروبار شروع، دکانیں کھل گئیں

ذرائع نے بتایا کہ  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہفتے میں صرف چار دن کاروبار کی اجازت ہوگی، پیر تا جمعرات مارکیٹیں کھولی جاسکیں گی تاہم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا، بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، شادی ہالز، سینما، ریستوران بند رہیں گے، ریٹیل مارکیٹوں میں محکمہ داخلہ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جمع شدہ مارکیٹوں کی فہرست کے تناظر میں کاروبار کے ایس اوپیز طے کیے جائیں گے، تاجر برادری کورونا وائرس کے تناظر میں حکومت کی سخت شرائط پر عملدرآمد کی پابند ہوگی، ضروری اشیاء کی دکانیں کریانہ، دودھ دہی، بیکری، سبزی، پھل کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز پورا ہفتہ کھلی رہیں گے جب کہ ریستوران سے ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ لاک ڈاؤن میں سختی چاہتے تھے تاہم وفاق کے فیصلوں پر عمل کریں گے، حکومت سندھ

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق تعمیراتی شعبے سے منسلک کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تعمیراتی شعبے سے منسلک الیکٹرک، اسٹیل، ایلو مینیم، سرامکس، سینیٹری اور ہارڈ ویئر کے کارخانوں کو اجازت ہوگی، حجام کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بھی وفاق کے فیصلوں پر عمل کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

The post وفاق اور پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ag2031

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...