کورونا از خود نوٹس؛ سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل

 اسلام آباد: کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو 18 مئی کو سماعت کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 18 مئی کو کورونا از خود نوٹس پر سماعت کرے گا۔ اس کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان ، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، سیکریٹری صحت اور چیف سیکریٹریز سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

کورونا از خود نوٹس پر سماعت کے لیے جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس سجادعلی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث سپریم کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس مشیرعالم اور جسٹس سردارطارق مسعود اب فاضل بینچ کا حصہ بن گئے ہیں۔

The post کورونا از خود نوٹس؛ سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cBLvMR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...