اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزارت خارجہ کےافسروں اور اہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ کےافسروں اور اہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی گئی۔
ملزموں پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانےکونقصان پہنچانےکاالزام ہے۔
نیب اجلاس میں اکرم درانی،عارف ابراہیم،جاب ٹیسٹنگ سروس وغیرہ کے خلاف تین تحقیقات کی بھی منظوری دے دی گئی۔ چیئرمین نیب نے رخسانہ بنگش کے بیٹے عمر منظور اور دیگر کے خلاف تین انکوائریوں کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امورکےافسروں کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دیتے ہوئے ایف بی آرافسروں کیخلاف انکوائری نیب راولپنڈی کو ریفربیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
The post وزارت خارجہ کےافسروں کیخلاف قومی خزانےکونقصان پہنچانے پر نیب ریفرنس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cIBw8A
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box