اسلام آباد: اب تک دو ارکان پارلیمنٹ کی مثبت رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے 11 مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے لیےارکان کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس کل اور سینیٹ اجلاس منگل کو ہو گا اور اس کے لئے ارکان کے کورونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں اور پارلیمانی اجلاسوں سے قبل کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ارکان پارلیمنٹ و سینٹ کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے عملے نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر لئے ہیں، اب تک جن ارکان کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں ان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، راجہ ظفرالحق، رانا ثنااللہ، مشاہد حسین،مائزہ حمید، عائشہ غوث پاشا، جنرل (ر)عبد القیوم اور سینیٹر سلیم ضیاء شامل ہیں، اور اب تک ان میں سے اب تک دو ارکان پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے اسٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آچکی ہے، جب کہ باقی ارکان کی ٹیسٹ رپورٹ بھی آج شام تک جاری ہو گی۔
واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں اور کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے ارکان کا ایوانوں میں داخلہ بند ہو گا۔
The post پارلیمنٹ کے ارکان و اسٹاف میں کورونا کیسز مثبت آنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Aa39sJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box