پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ

 لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار زندگی کے مزید شعبہ جات کو کھولنے کی منظوری دیدی۔

حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی ، متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا اور ایس او پیز کا سختی سےنفاذ ہوگا، تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹی ٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا،
آٹو موبائل انڈسٹر ی پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔

The post پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LxBrsC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...