نارووال: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کورونا کے معاملے پر حکومت کو سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا خود اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کنفیوزڈ حکومت 10 ماہ فیصلہ نہ کر سکی IMF کے پاس جانا ہے یا نہیں، حکومت کے 2 قدم آگے اور 4 قدم پیچھےنے معیشت کا کباڑہ کردیا-
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 3 ماہ سے یہ فیصلہ نہ کرسکی لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے کیسے کرنا ہے؟ سب کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا- انہیں سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا خود اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں۔
The post کورونا معاملے پر پی ٹی آئی کی وفاقی اور پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WD7bS6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box