توشہ خانہ ریفرنس؛ احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف زرداری کو طلب کرلیا     

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف اور آصف زرداری کو طلب کرلیا ہے۔      

توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سمیت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 29 مئی کو طلب کرلیا ہے، نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ 2، 4، 7 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری کے ساتھ نواز شریف بھی توشہ خانہ کیس میں شریک ملزم نامزد

نیب کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی، آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں اور انہوں نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس؛ نیب کی ٹیم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کرے گی

نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی، گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی، انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 2 کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں، اس کے علاوہ انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کیے جب کہ عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کولیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کیے۔

 

The post توشہ خانہ ریفرنس؛ احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف زرداری کو طلب کرلیا      appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Tav1nr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...