پمز میں کورونا سے جاں بحق افراد میں اضافہ

 اسلام آباد:  

کورونا وائرس نے پمز اسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض کی جان لے لی ہے جس کے بعد پمز میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض نے دم توڑ دیا۔ جس کے بعد پمز میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد اب 14 تک جاپہنچی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق چلاس گلگت بلتستان سے اور اس کی عمر 35 برس ہے۔ مریض کو کووڈ نمونیا اور انٹرنل بلیڈنگ کی شکایت تھی۔ مریض کو 20 اپریل کو پمز لایا گیا تھا۔

The post پمز میں کورونا سے جاں بحق افراد میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L4TPIV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...