شہریوں کی شکایات سے متعلق اداروں کی غلط بیانی پر تحقیقات کا حکم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے کی گئی شکایتوں کے ازالے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کوتاہی اور غلط بیانی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری اداروں کی جانب سےشکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے اور متعلقہ اداروں نےشہریوں کی شکایات کے حل سے غلط بیانی کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا، یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سے 12 ہزار 340 ، پنجاب سے17 ہزار 661، سندھ سے 3 ہزار 256، خیبر پختونخوا سے 5 ہزار 346 جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

The post شہریوں کی شکایات سے متعلق اداروں کی غلط بیانی پر تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zgJAPn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...