کورونا وائرس، قطر میں غیر ملکی مزدور بھیک مانگنے پر مجبور

دوحا: کورونا وائرس نے قطر میں موجود دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو کھانے کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ایک امیر ملک ہونے کے باوجود کم آمدن والے پریشان مزدوروں کو مالکان کی جانب سے بے سہارا چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ ملک چھوڑنے کے قابل بھی نہیں ہیں، مزدوروں کے لیے پچھلے ماہ صورت حال مزید خراب اس وقت ہوئی جب بند ہونے والی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے اجازت دی گئی کہ وہ مزدوروں کو بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیج سکتی ہیں یا پھر ان کے کنٹریکٹ ختم کر سکتی ہیں۔

کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ مزدوروں کو رہائش اور کھانے کی فراہمی جاری رکھی جائے تاہم موجودہ صورت حال سے عیاں ہے کہ ایسا نہیں ہو رہا۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے مزدور کیمپوں میں بیماری کے پھیلاؤ پر کئی مرتبہ تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

 

The post کورونا وائرس، قطر میں غیر ملکی مزدور بھیک مانگنے پر مجبور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bcpWRv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...