پاک ایران سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پرحملہ؛ آرمی چیف کا ایران سے اظہار تشویش

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پہ باڑ لگانے کا عمل شروع کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سرحدی سیکیورٹی اور کورونا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر تشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے سرحد کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کیا ہے، بارڈر سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کےلیے دو طرفہ تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے میں 6 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

The post پاک ایران سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پرحملہ؛ آرمی چیف کا ایران سے اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dxb4i8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...