کراچی: ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما اور ان کے شوہر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے
منگلا شرما کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی کوئی واضح علامات نہیں ہیں۔ حالیہ دنوں میں شہر سے باہر سفر کرنے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد منگلا شرما نے خود کو آئسولیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے جلد صحت یابی کے لئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل ایم ایم اے سے تعلق رکھنےو الے سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد ان ن کی اہلیہ، والدہ، تین بچوں اور بہن سمیت گھر کے 8 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم گورنر سندھ اور سید عبد الرشید صحت یاب ہوچے ہیں۔
The post ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما کورونا وائرس کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LpyLwT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box