کراچی: آج ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی سسٹم کے تحت 13 مئی کو کراچی میں بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کی گئی پیش گوئی کے مطابق آج ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگا جس کے جمعرات تک ملک کے بالائی حصوں پر موجود رہنے کا امکان ہے، مذکورہ سسٹم کے تحت کراچی میں بونداباندی کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے سسٹم کی وجہ تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ 13 اور 14 مئی کے درمیان شہر میں مطلع ابر آلود اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے ۔
The post کراچی میں بدھ کو بوندا باندی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bnzeui
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box