جب تک عمران خان ساتھ ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام کے دل جیتنے ہیں خسارہ کی پرواہ نہیں اور مزید ٹرینیں بھی چلانا پڑیں تو چلائیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ کل بورڈ میٹنگ ہے اس میں اہم فیصلے کریں گے، بڑی مشکل سے ٹرینیں کھلوائیں، کوئی صوبہ راضی نہیں تھا، سندھ حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا سندھ کے شکر گزار ہیں، 31 مئی کے بعد ٹرینوں میں اضافہ کریں گے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ عوام کے دل جیتنے ہیں خسارہ کی پرواہ نہیں اور مزید ٹرینیں بھی چلانا پڑیں تو چلائیں گے، آج گرین لائن سے خود لاہور جارہا ہوں، آج 30 ٹرینیں شروع ہوگئی ہیں ایس او پی پرعمل،تمام صوبوں نے تعاون کیا، تمام ڈی ایس صاحبان کو مبارک باد ،تمام ٹرینیں وقت پر روانہ ہوئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شوگربحران کی انکوائری رپورٹ آچکی، 31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی اور جھاڑو بھی پھرے گا اور جب تک عمران خان ساتھ ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بیماری کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

The post جب تک عمران خان ساتھ ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZkEhco

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...