اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند یعنی شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق (عید) شوال کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹوں کے اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند یعنی شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے، بلکہ چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرے۔
The post محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T9AKcU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box