آخری عشرہ شروع،لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے

کراچی / لاہور: لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے جب کہ اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔

کورونا وائرس کے باعث مساجد میں اعتکاف کا محدود اہتمام کیا گیا ہے، خواتین حسب معمول گھروں میں اعتکاف کریں گی، مردوں کی بڑی تعداد بھی گھروں میں بیٹھ گئی ہے اگرچہ بعض مفتیان نے اس کو درست قرار نہیں دیا، حکومت کی جانب سے جاری کردہ معیاری ضابطہ کار (ایس او پيز) کے تحت کم سے کم لوگ اعتکاف بیٹھے ہیں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی۔

بادشاہی مسجد، جامع مسجد داتادربار، جامعہ منہاج القرآن، جامعہ مسجد منصورہ ، جامعہ اشرفیہ اورجامعہ نعیمیہ سمیت چھوٹی بڑی مساجد میں چار سے 10 تک افراداعتکاف بیٹھے ہیں۔ منہاج القرآن کا شہراعتکاف منسوخ کردیاگیاہے۔

علامہ عبدالخبیرآزاد کا کہنا ہے بادشاہی مسجد میں چندلوگ معتکف ہوئے ہیں اس سے سنت اداہوجائیگی۔ جامعہ نعیمیہ لاہورمیں چارلوگ اعتکاف بیٹھے ہیں ، ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا مرد کے لیے گھر میں اعتکاف جائزنہیں ہے۔

 

The post آخری عشرہ شروع،لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zCIPA3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...