آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ

آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں سےآگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں سیکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے اور بارڈرمینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی ان کے پروفیشنلزم اور لگن کو بھی سراہا۔

آرمی چیف کو بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی انہوں نے دور درازعلاقوں میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

The post آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WLeEOU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...