خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا کا شکار

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹر امجد علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطین کرلیا۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ کھانسی بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کامران بنگش بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

دوسری جانب فاٹا کے سینیٹر کا کورونا ٹیسٹ بھی دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزا آفریدی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا 27 اپریل کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 11 روز سے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

The post خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W7ZaFE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...