بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

 اسلام آباد: سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت سیز فائر کا احترام اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 مئی کو نیزہ پیر اور راکھ چکری سیکٹرز پر بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 معصوم شہری زخمی ہوئے۔

The post بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ziNvuL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...