اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما غلام بلور کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، غلام احمد بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گھر میں قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بہت سے سیاسی و سماجی رہنما اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں، اور ان میں سرفہرست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کی منگلا شرما، اور ایم ایم اے کے سید عبدالرشید، وزیرتعلیم سندھ سعید غنی، کے پی کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، سینیٹر مرزامحمد آفریدی، اور وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی شامل ہیں۔

The post اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zPK9j2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...