کراچی: کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب کار سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
نیا ناظم آباد کے قریب کار سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں لاشیں دو سے تین روز پرانی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچے 10 مئی سے لاپتہ تھے، بچوں کو ہر ممکن مقام پر تلاش کیا لیکن نہیں ملے ایک دن تلاش کرنے کے بعد 11 مئی کو لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جس گاڑی سے لاشیں ملیں اس کے شیشوں پر بھی دھول مٹی جمی ہوئی ہے، گاڑی کے لاک خراب ہیں اور صرف اندر سے ہی کھلتے ہیں، ممکنہ طور پر بچے کھیل کود کے دوران گاڑی میں لاک ہوگئے۔ فوری طور پر وجہ موت کا علم نہیں ہوسکا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
The post کراچی میں کار سے دو بچوں کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zuGmI3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box