اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چینی تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم عمران خان کو نہیں لیکن مجھے ضرور بلائے۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور وزیراعظم عمران خان کو چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے بلاکر چینی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔
اسد عمر نے کہا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارش پر کیا تھا، اگر کوئی سوال ہے تو وزیراعظم سے نہیں بلکہ مجھ سے پوچھا جائے، کمیشن سے درخواست ہے کہ مجھے ضرور بلائے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان کا واجد ضیا کو خط، آٹا، چینی بحران کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چیئرمین انکوائری کمیشن واجد ضیا کو خط لکھ کر آٹا اور چینی بحران کی تحقیقات میں مکمل تعاون و معاونت کی پیش کش کی تھی جسے قبول کرتے ہوئے کمیشن نے انہیں بلایا تھا۔
شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر دو روز قبل انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا چینی کی قیمتیں ای سی سی اور کابینہ کی وجہ سے بڑھیں جس کی ذمہ دار حکومت ہے، ہم نے کمیشن سے کہا ہے کہ وزیراعظم، ای سی سی اور کابینہ کے ممبران کو بلا کرپوچھا جائے کہ ایکسپورٹ کو روکا کیوں نہیں گیا۔
The post چینی تحقیقاتی کمیشن میں وزیراعظم کو نہیں مجھے ضرور بلایا جائے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wo6zB4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box