بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 7 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کے شہداء میں جونیئر کمیشنڈ افسر اور سویلین ڈرائیور بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں 6 جوان شہید

شہداء کے نام نائب صوبیدار احسان اللہ،نائیک زبیر،نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش،نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار ہیں۔ ادھر پاک ایران بارڈر کے قریب مند کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی امداد علی شہید ہوگیا۔

بلوچستان کے شورش زدہ صوبے میں پاک فوج پر حملے کا حال ہی میں یہ دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

The post بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 7 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XfNXT4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...