پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں 6 جوان شہید

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران بارڈر کے قریب ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے راستے میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

 

The post پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں 6 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AbrLS6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...