آج پارہ 43 ڈگری تک رہنے کا امکان، سمندری ہوائیں بحال

کراچی: شہر قائد میں آج گرمی میں مذید اضافہ ہونے کی توقع ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 43 ڈگری کوچھوسکتا ہے۔

ہیٹ ویو کے دوسرے روز گزشتہ روز کے مقابلے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے،منگل کو پورے دن سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہی، بلوچستان کی شمال مغربی اور مغربی گرم صحرائی و ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب دن کے وقت شدید حبس رہا جبکہ گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق آج اورکل( 7 مئی) کو اس بات کا امکان ہے کہ پارہ مزید بلند ہونے ان کا کہنا ہے کہ آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ ہیٹ ویو 8 مئی تک برقرار رہے گا،جس کے بعد یہ توقع کی جارہی ہے کہ درجہ حرارت پھر سے معمول پر آجائے گا، گرمی کی موجودہ لہر کی وجہ ملک کے شمال میں موجود بارشوں کا سلسلہ ہے،جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے معطل ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا مجموعی پارہ بلندرہا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1جبکہ کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 جبکہ شام کو 55 فیصدرہا۔

The post آج پارہ 43 ڈگری تک رہنے کا امکان، سمندری ہوائیں بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WxgUcI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...