بلوچستان میں پولیو کے 3 نئے کیس سامنے آگئے

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے صوبے میں پولیو کے تین نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں 13 ماہ کی بچی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نصیر آباد میں ساڑھے چار سال کی بچی اور ژوب میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں برس صوبے  میں پولیو کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

کورونا وائرس سے 73 ڈاکٹرز متاثر ہوئے، ڈی جی ہیلتھ 

ڈی جی ہیلتھ سلیم ابڑو نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے 73 ڈاکٹرز متاثر ہوئے جن میں سے  10 صحت یاب ہوچکے ہیں۔  35 پیرا میڈیکس اور 4 نرسز کورونا سے متاثر ہوئے جن میں 1 صحتیاب ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ  اسپتالوں میں سینٹائزر گلوز پی پی ای کٹس فراہم کی ہیں۔

The post بلوچستان میں پولیو کے 3 نئے کیس سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WxMmHS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...