کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراضات لگادیے
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ نے 27اپریل کو کورونا ریلیف آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر کو بھیجا تھا جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعتراضات لگاکر مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس کے بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، بجلی گیس کے بلوں میں رعایت وفاقی حکومت کے دائرے اختیار میں ہے اور وفاقی حکومت اس ضمن میں پہلے ہی اقدامات لے رہی ہے۔
The post گورنرسندھ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YIwBAk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box