پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں شہریوں کو شہید کرنے کی مذمت

 اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جعلی مقابلوں میں شہریوں کو شہید کرنے اور ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا  کہ جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود قابض افواج کی طرف سے کشمیری عوام پر بربریت جاری ہے۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور ماروائے عدالت قتل کی مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سے ایک کشمیری مزاحمت کار کی جعلی مقابلے میں زندگی چھیننے کے بعد سے انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔کشمیری عالمی برادری کو بتاتے ہیں کہ وہ غاصبانہ بھارتی قبضہ نہیں مانتے۔بھارتی وحشیانہ مظالم کے خلاف ہزاروں کشمیری مرد خواتین اور بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔غیرانسانی سلوک کرتے ہوئے شہداء کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی جاتیں۔بھارتی افواج کا مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ ملٹری کریک ڈاؤن جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا  ہے کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرے۔ پاکستان ایک بار پھر مداخلت کے بے بنیاد بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی خواہشات دبا سکتا ہے اور نہ ان کی مزاحمتی تحریک ختم کرسکتا ہے۔بھارتی اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں۔قابض افواج پرامن مظاہرین پر گولیاں اور چھرے چلارہی ہے جس سے ایک معصوم کشمیری شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی غیرذمہ دارانہ حرکت کے خطے کے امن کے لئے سنجیدہ خطرات ہوں گے۔بھارت فالس فلیگ آپریشن کے لئے عذر گڑھ رہا ہے۔

The post پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں شہریوں کو شہید کرنے کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SK0uN8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...