کراچی: سندھ حکومت نے آج صبح کھلنے والی کریانہ، سبزی، پھل اور میڈیکل کی دکانوں کو بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کا 3 روزہ ’’محفوظ دن‘‘ کا آغاز آج سے ہوگا، آج جمعہ دوپہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے مطابق دوپہر تین بجے تک میڈیکل اسٹور، دودھ، بیکری، کریانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی، جمعہ کے تین بجے تک ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی اور شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک اور سہ پہر ساڑے تین بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک کاروبار کی اجازت ہوتی تھی۔ یعنی دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون ہوتا تھا تاہم اس بار سخت لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔
The post سندھ حکومت کا آج دوپہر 3 بجے تک تمام دکانیں بند رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Z3ovm5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box