عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ

 اسلام آباد: عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کے لیے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے کے لیے پاکستان کو 37 کروڑ 10  لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ ان دو منصوبوں کے لیے عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور کے آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شریک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بحتیار نے سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

عالمی بینک منصوبے کے تحت کے پی میں نظام آب پاشی کے منصوبے میں کل لاگت میں 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کرے گا، منصوبہ آب پاشی کا دائرہ کار کے پی کے تمام اضلاع پر ہوگا۔ عالمی بینک حکومت پنجاب کے سماجی پروگرام میں 20 کروڑ کی شراکت داری کرے گا، جس کی کل لاگت 330 ملین ڈالر ہے، سماجی ترقیاتی منصوبے میں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اور مشروط نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام شامل ہیں، سماجی ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہوگا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ اور پس ماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنجیدہ ہے۔

عالمی بینک کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت دار جاری رکھیں گے۔

The post عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AFvLdP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...