خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 15 افراد جاں بحق

 پشاور: خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید مزید 15 افراد کورونا وائرس سے 36 جاں بحق اور مزید 176 کیسز رپورٹ پوئے ہیں۔

صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں سے  10 پشاور، 2 نوشہرہ، 1 سوات، 1 بٹگرام اور 1 کوہاٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب کہ 36 افراد صحت یاب ہو گئےہوچکے ہیں۔ صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2799 ہوچکی ہے۔ کورونا سے صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 161 ہوچکی ہے۔ واضح  رہے کہ اب تک خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 17ہزار611 ہوگئی، 406 اموات

دوسری جانب پاکستان میں عالمی ادارۂ صحت کے چیف آف مشن ڈاکٹر پیلیتا مہیپالا نے  پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹرز اور لاک ڈاؤن علاقوں میں تشخیص کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے انہیں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے بارے میں میں تفصیلی بریفنگ دی۔

The post خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 15 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VRVdoo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...