یورپی یونین کا پاکستان کو 150 ملین یورو امداد دینے کا اعلان

اسلام آباد: یورپی یونین نے کورونا کی روک تھام کیلیے پاکستان کو 150 ملین یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے یورپین یونین کی سفیر Androulla Kaminara نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیر بھی موجود تھے۔ وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کورونا صورتحال کو زیر بحث لاتے ہوئے یورپین یونین کی سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس امدادی رقم سے کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی اور یہ بھی کہا کہ خوشی ہو گی اگر اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے سکیں،جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوششوں میں تعاون کی غرض سے پاکستان کو 5 لاکھ ڈالر امداد کی پانچواں قسط فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے دفتر برائے پراجیکٹ سروسز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

 

The post یورپی یونین کا پاکستان کو 150 ملین یورو امداد دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3btSJkF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...