اسلام آباد: حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر کے 82 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں 101 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کردی ہے۔
حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شده رقم کی تفصیل جاری کردی ہے جس کے تحت ملک بھر میں کل 101 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد رقم 82 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک پنجاب میں 35 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں 43 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اسی طرح سندھ میں 25 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں 31 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد رقم جب کہ خیبر پختونخوا میں 15 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں 19 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد میں 4 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد، آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رقم، گلگت بلتستان میں 54 ہزار سے زائد افراد میں 69 کروڑ روپے سے زائد جب کہ اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد افراد میں 38 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
The post احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں 101 ارب روپے تقسیم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y0HTFj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box