لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کے فیصلوں پر100فیصد عمل کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے سے متعلق وفاق کے فیصلوں پر100فیصد عمل کریں گے تاہم جو اعلان وفاقی حکومت نے کیے ہیں ان کی ڈائریکشن میں لاک ڈاؤن ابھی رہے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ عجلت میں  کیا، ایسا  بلکل نہیں اگر لاک ڈاؤن نہیں کرتے تو حالات مزید خراب ہوتے، لاک ڈاؤن کھولنے سے کیسزمیں تیزی آئے گی لہذا وزیراعظم کو کل کہا کہ حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاق صوبوں سے مشاورت کے ساتھ فیصلے کرے

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ  نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاق صوبوں سے مشاورت کے ساتھ فیصلے کرے، اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے لہذا جذبات کے بجائے ڈیٹا اور زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے پہلے اجلاس میں لاک ڈاؤن کا کہا تھا،14 اپریل کو دو ہفتوں کے لئے وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا تاہم 14 اپریل کو لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کی جس کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

وفاقی حکومت کے فیصلوں پر100فیصد عمل کریں گے

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کل دوپہر کووزیراعظم نے اجلاس بلایا جس میں وفاقی حکومت نے اپنا پلان پیش کیا، وفاقی حکومت نے جو فیصلے کیے سندھ حکومت نے ان پر عمل کیا ہے اور آئندہ بھی 100 فیصد عمل کریں گے، کل بھی جو اعلان وفاقی حکومت نے کیے ہیں ان کی ڈائریکشن میں بتا رہا ہوں کہ لاک ڈاؤن ابھی رہے گا۔

 ہفتے اور اتوار کو 100 فیصد لاک ڈاؤن ہوا کرے گا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9 مئی سے قبل بند انڈسٹریز سوائے کنسٹرکشن کے بدستور بند رہیں گی، اس کے علاوہ دفاتر جو 9 مئی سے پہلے بند تھے وہ بھی بند رہیں گے جب کہ ضروری دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، رہائشی علاقوں میں قائم دکانیں کھولی جائیں گی تاہم مالز اور بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی جب کہ  ہفتے اور اتوار کو 100 فیصد لاک ڈاؤن ہوا کرے گا۔

The post لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کے فیصلوں پر100فیصد عمل کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zqdIrd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...